رفعت اقبال
Mississauga
اکنا کنونشن کا خوبصورت دن گویا جذبوں اور پیہم کوششوں کو گویائی ملنے کا دن ہے_جب بچےبوڑھے جوان، سب یکسو ہو کر کونونشن کو رونق بخشنے نکل پڑے_
ایمان کو تازگی بخشنے والے پوسٹر، جگہ جگہ قرآن کے سٹال اور معیشت کو فروغ دینے والے سٹال نے فضا میں رنگ بھر دیے تھے_ کہیں فلسطین کی خوشبو لیے شہد ہیں تو کہیں حجاب ََاور زیورات کے سٹال_ غرض علم و حکمت کے اس گلشن میں خوب خوب رعنائیاں تھیں _
حال میں اہل علم گرانقدر اور دل کو چھو جانے والے خطابات سے محفل کو جاودانی بخش رہے تھے_
اسی طرح ایک ہال میں ہمارے بنگلہ سیشن کا افتتاح بھی شامل تھا_
اس میں مولانا مودودی رحمتہ اللہ سے لےکر بہت سارے اکابرین کی خدمات کو سراہا اور نارتھ امریکہ میں اکنا کی تاریخ پیش کی گئ_
جناب اسامہ لبیب نے شرکاء کو بتایا کہ دین صرف مسجد تک محدود نہیں ہے بلکہ دین ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ غمخواری کا نام ہے، اسی طرح ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرتے ہوئے دعوت کو عام کرسکتے ہیں _
جناب ڈاکٹر عبداللہ نعمان نے شرکاء کو بتایا کہ کس طرح ہم منظم آمدنی اوراخراجات کے ڈریعے معاشرے میں ترقی کر سکتے ہیں _
ناظمہ اعلی محترمہ صبا نجیب نے بھی گرانقدر خیالات کا َاظہار کیا_
اوٹوا کی ناظمہ اسماء جہاں نے اپنے کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
آخر میں شرکاء کی تواضع کافی اور سموسے سے کی گئ_
علامہ اقبال کے اس شعر پر بات کو ختم کرتی ہوں_
قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں

