مصنف علامہ یوسف القرضاوی
مریم اویس ۔۔۔
Mississauga
کتاب دین میں ترجیہات مصنف علامہ یوسف القرضاوی کی کتاب فی فقہ الولایات کا اردو ترجمہ ہے ۔ اسکا ترجمہ گل زادہ پاؤ صاحب نے کیا ہے ۔ وہ لکھتے ہیں علامہ یوسف القرضاوی کی زمانہ شباب سے لے کر اب تک بے شمار کتابیں علمی حلقوں سے داد حسین پا چکی ہیں۔ یہ کتاب ان کتب میں سے ایک علمی شاہکار ہے
مصنف واضح کرتے ہیں کہ جب تک انسان ترجیحات متعین نہیں کرتا، نہ اس کا عمل درست ہو سکتا ہے اور نہ ہی اس کا سفر دین مضبوط بنیادوں پر قائم رہ سکتا ہے۔ کتاب میں فرد اور امت دونوں کی سطح پر مامورات اور منہیات کو الگ الگ کر کے بتایا گیا ہے کہ کس عمل کو کس موقع پر مقدم رکھنا چاہیے ۔ داعیان دین کے لیے یہ رہنمائی اور بھی ضروری ہے تاکہ دعوت کا پیغام۔۔۔۔ حکمت، توازن اور صحیح ترجیحات کے ساتھ آگے بڑھے۔ مصنف قرآن و حدیث کی روشنی میں یاد دلاتے ہیں کہ اصل عزت کا معیار تقوی ہے ،مگر ہمارے معاشرے میں ترجیحات الٹ گئی ہیں۔ اہل علم و ادب کے بجائے اداکار اور گلوکار شہرت کے محور بن گئے ہیں، جبکہ تعلیمی فلاحی اور دعوتی ادارے وسائل کی کمی کا سامنا کرتے ہیں۔ کتاب میں علامہ قرضاوی صاحب صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی زندگیوں سے یہ اصول اخذ کرتے ہیں کہ دین اور دنیا کا توازن کتنا ضروری ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابہ کرام سے بھی ان کے پیشے نہیں چھڑوائے، وہ تجارت اور زراعت کے ساتھ ساتھ کی دعوت دین کو میں علم و عمل کے مراحل طے کرتے رہے۔ کتاب میں ترجیحات کے لیےچند اہم پہلو بیان کیے گئے ہیں مثلاً
📎فتوی اور دعوت میں حکمت اور آسانی
📎زیادہ نفع بخش عمل کو ترجیح۔
📎دائمی عمل کو عارضی پر فوقیت
📎دور فتن میں عمل پر عقیدے کا مضبوط ہونا
📎افضل دینی اعمال کی ترتیبت
آخر میں مصنف ان مجتہدین امت کا ذکر کرتے ہیں جنہوں نے ہر دور میں دین کی تجدید کی اور اس کے مطابق اپنی ترجیحات طے کیں۔
یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے مشعل راہ ہے جو دین کی سمجھ عمل اور دعوت میں توازن پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اس کا مطالعہ ہمیں اپنی عملی زندگی کے لیے واضح اور مضبوط رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

