شاذیہ راشد
Ajax”
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
کتاب /ناول : امربیل
مصنفہ: عمیرہ احمد
امر بیل عمیرہ احمد کا نہایت مشہور و معروف ناول ہے۔ فکری اعتبار سے اس میں ایسی گہرائی ہے جو طاقتور اور کمزور طبقوں کے مابین محبت اور اخلاقیات کے پیچیدہ تعلقات کو بیان کرتی ہے۔اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی رشتوں، خواہشات، توقعات اور معاشرے میں رہنے والے انسانی رویوں کو کہانی میں ،رشتوں کے موضوع سے ہٹ کر پاکستان کے سیاسی اور طبقاتی نظام کی بھی تلخ حقیقتیں کھول کر بیان کرتا ہے ۔
اس ناول کے موضوعات:
1۔ محبت اور اخلاقیات کی کشمکش ہے۔
2۔ سیاست اور کرپشن کے مابین رسہ کشی ہے کہ کس طرح طاقتور طبقہ قانون کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرتا ہے۔
3۔ عورت کی خودداری اور استقامت کی داستان ہے۔
4۔ نظام معاشرت پر تنقید : عام انسان کی ہے بسی اور اشرافیہ کے دوہرے معیار پر گہری تنقید کرتا ہے۔
ادبی اور فکری پہلو:
امربیل ایک پراسرار بیل ہےجو دوسرے درخت پر چڑھ کر اسے ختم کردیتی ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے طاقت و دولت کا نشہ محبت کو اور جھوٹ، سچائی کو ختم کردیتے ہیں۔میں نے اس ناول کو اس لیے منتخب کیا کیونکہ اس میں محبت کے احساسات و جذبات اور کو طاقت اور دولت کے کھیل نے کہیں پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہ پاکستانی معاشرے میں انسانی کمزوریوں کا آئینہ ہے جوقاری کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

