Skip to content

گنتی کے چند دن

ثمرین اقبال

Brampton

گنتی کے چند دن

رمضان المبارک کی پر نور ساعتیں گزرتی جا رہی ہیں ۔یہ گنتی کے چند روز پلک جھپکتے گزر گئے ۔۔۔لیکن ہر گذرتے لمحے کی بے شمار برکتوں نے اس سال خاص طور پر یہ احساس مزید پختہ کیا کہ بلا شبہ، خالص اللہ کی محبت میں جڑے دل بھی اللہ کی خاص رحمت ہیں۔ ان ساتھیوں کے ساتھ رمضان گزارنا، خواہ وہ گروپ میں میسیجز کے ذریعہ ہو، دورہ قرآن ، اجتماعی دعا اور شب بیداری کی محافل کے زریعہ ہو ۔مل جل کر مساجد میں روزہ افطار ہو یا پھر ایک ہی صف میں کھڑے ہو کر تراویح اور قیام الیل میں قرآن پاک کی دل پر گہرا اثر کرنے والی تلاوت ۔۔۔
۔۔۔ایک تسلی کا سا احساس مجھے گھیرے رکھتا ھے اور مجھے یاد دلاتا رہتا ھے کہ میری انتہائی خیر خواہ، مخلص، محبت کرنے والی اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے والی بہت سی پیاری بہنوں کا ساتھ اللہ نے مجھے نصیب کیا ھے۔۔۔۔۔یہ ساتھ اور احساس بھی ایک بہت بڑی عطا بلکہ نعمت ھے۔۔۔الحمد للہ 🌹۔ اللہ سے دعا ھے کہ اللہ اس ساتھ کو ہمیشہ قائم رکھے، اس میں برکت عطا فرمائے اور روز محشر بھی ھم اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اللہ تعالٰی کی رحمت سےجنت میں داخل ہو سکیں۔۔ آمین🤲❤️