Skip to content

پیغام عید

پیغام عید

رفعت اقبال

مسی ساگا

پھر اس انداز سے بہار آئی کہ ہوئے مہر ومہ تماشائی

دیکھو اے ساکنان خطہ خاک اس کو کہتے ہیں عالم آرائی

الحمد للہ رمضان المبارک کے روزے کے بابرکت روز وشب کے بعد عید کی عظیم الشان خوشیاں نصیب ہوں وقت کے ساتھ ساتھ، عید کی تیاریوں میں بھی کافی دلچسپ تبدیلیاں آئی ہیں
مثلاً اب آن لائن شاپنگ کی سہولت ہے- بچوں، بڑوں، خواتین کی دلچسپیوں، گھر کی تزئین آرائش کی انواع و اقسام کی چیزیں ہم دنیا کے کونے کونے سے منگوا تے ہیں
الحمد للہ اس طرح گھر سج گئے، اور باہمی اخوت اور ہمدردی، بھائی چارے کے انتظامات لیے ہمارے اسلامک سنٹر اور مساجد ہیں جن میں بچوں بڑوں سبھی کے دلچسپی کے سامان ہوتے ہیں،
الحمد للہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ خوشیاں سبھوں کو نصیب ہوں، اور اس مبارک موقع پر ہم انہیں بھی یاد رکھیں گے جو خوشیاں منانے کا اہتمام نہ کر سکے

کیونکہ الحمد للہ یہ تو ہے عالمی اخوت اور بھائی چارے کا عظیم الشان دن