Skip to content

ماہِ شعبان

افشاں نوید

پاکستان

ماہِ شعبان کے بارے میں ہم جو بحثیں کرتے ہیں وہ یہ ہیں۔۔۔

شعبان میں قبرستان جانا احادیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ حلوے اور آتش بازی وغیرہ کی بدعت کب رائج ہوئیں۔
قبرستان جانا کیا سنت سےثابت ہے؟؟

١٤ شعبان کی رات رزق کے لیے کون سا وظیفہ پڑھا جائے؟
١٥ شعبان کے روزے کے بارے میں مستند احادیث کیا ہیں؟

اپ کو یوٹیوب پر جا بجا وڈیوز نظر اتی ہیں کہ کون سے وظیفے میں کمال رزق چھپا ہوا ہے۔۔
شعبان کی پندرھویں رات مرادوں کے لیے کون سا وظیفہ پڑھیں۔۔ درجنوں وڈیوز موجود ہیں۔۔

 جب کہ شعبان کے بارے میں ایک ضعیف سہی مگرروایت یہ بھی ہے کہ” شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے “۔
نبی پاکﷺ پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی ارزو ہے لیکن جس مہینے کو اپﷺ نے “میرا مہینہ” فرمایا۔۔
ہم نے کون سے خاص اعمال کیے آپﷺ کی محبت میں؟
باقی روایات ضعیف بھی ہوں مگر یہ روایت مستند ہے کہ “اپ سب سے زیادہ شعبان میں روزے رکھتے اور پورا مہینہ روزے سے رہتے تھے۔”۔(صحیح بخاری)
صحابہ کرامؓ کو اپ کی پیروی کا اس درجے شوق تھا کہ وہ بھی پورا مہینہ روزہ رکھنے لگے۔۔۔۔
تو حکم ہوا کہ 15 شعبان کے بعد روزہ نہ رکھا جائے تاکہ رمضان کے روزے میں نقاہت نہ پیدا ہو جائے۔۔

جس مہینے کو نبی پاکﷺ نے خود اپنا مہینہ کہا۔۔۔اس مہینے کا سادہ سا پیغام یہ ہے کہ اگر ہم پورا سال حدیث کی کوئی کتاب نہیں پڑھ سکے

تو کم از کم آپﷺ سے منسوب مہینے میں ہی ہم اپ کی سیرت کو جانیں۔آپﷺ کی صحبت میں گزارنے کے لیے کچھ وقت مختص کریں۔۔جن سے آپﷺ محبت کرتے تھے,آپﷺ کے اہل خانہ,آپﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک خلفاء راشدین واصحاب رسولﷺ ان کو جانیں۔ زندگی کوئی دوسری نہیں ملنی۔ نماز کی ہر رکعت میں ہم دعا کرتے ہیں “صراط الذین انعمت علیہم “تو جن لوگوں پر نعمتوں کا نزول ہوا کبھی ان کے بارے میں جاننے کے لیے وقت نکالیں۔ اب تو ایک کلپ پر کتابیں دستیاب ہیں۔۔۔۔۔شعبان کا پہلا عشرہ گزرنے کو ہے۔۔۔۔اپﷺ اس مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے تھے۔۔۔جس ہستیﷺ کے پاک ہاتھوں سے ہم روز حشر آب کوثر پینے کی ارزو رکھتے ہیں اس ہستیﷺ سے منسوب مہینہ یوں خاموشی سے گزر جائے_