شاعرہ: منزہ محمد
ایجیکس
خزاں کےرنگ
موسمِ خزاں کے ہیں عجب رنگ
یوں لگے جیسےکبھی تتلی کبھی پتنگ
سرخ ،ہرے،پیلے،نارنجی رنگوں کا امتزاج ہے
خزاں کے موسم کا اپنا ہی مزاج ہے
سرسراتی ہلکی خُنک ہوائیں جب چلتی ہیں
پتّیاں،بوٹیاں ،ڈالیاں اِدھر اُدھر ڈولتی ہیں
آنگن میں بکھرے جو سوکھےپتّے ہیں
ہواؤں سے اڑتے میرے آنچل میں لپٹتے ہیں
میرے دل کے تار نے اِک ساز چھیڑا ہے
پت جھڑ کے رنگوں کا اس میں بسیرا ہے
Simple and soft.
Beautiful
Comments are closed.