Skip to content

یادیں

ریشماں یسین

مسی ساگا

انسان باتیں بھول جاتا ہے مگر یادیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں یہ یادیں کچھ خوشگواراور بہت ساری اداسی کا احساس لئےہمارے ساتھ رہتی ہیں۔ یادیں لوٹ کر آجاتی ہیں مگر وقت لوٹ کر نہیں آتا یادیں دراصل وہ لمحہ ہوتی ہیں جنہیں ہم پوری طرح جیتے ہیں ،اس دنیا میں لوگ بچھڑ جاتے ہیں مگر یادیں نہیں بچھڑتی وہ ہمیشہ ساتھ رہیتی ہیں چاہے وہ خوشوگوار ہو یا اداس، انسان کی زندگی میں یادیں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں ،وقت اور یادیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں، یہ وقت بہت تیزی اور خاموشی کے ساتھ گزر رہا ہے اگر عمر کے کسی حصے میں پرانی باتیں یا یادیں یاد آئیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ابھی کل ہی کی بات ہو ،یہ وقت ہی ہمیں وہ باتیں سکھا دیتا ہے جو تمام عمر ہمیں یاد رہتی ہیں ،جتنا ہم وقت سے سیکھتے ہیں اتنا شاید کتابوں سےبھی نہیں سیکھ پاتے وقت تجربے سے سکھاتا بھی ہےاور سمجھاتا بھی ہے اوریہ وقت مر ہم بھی ہے اور کبھی کبھی یہ وقت ہمیں ایسا کچھ سیکھا دیتا ہے جو ہم ساری زندگی بھول نہیں پاتے وقت کے ساتھ سب بدل جاتا ہے مگر یادیں نہیں بدلتی اور ایسی ہی یادیں ہم سب کے دلوں میں نجمہ باجی کے لئےہے انکا مسکراتا چہرہ آج بھی ہم سب کی نگاہوں میں ہے انکے پڑھانے کا انداز انکی باتیں جو سب کے دلوں میں گھر کر لیتی تھی – وہ ایک منفرد انداز کی مالک تھیں –

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہم الضحی انسٹیٹیوٹ میں تھے اور نجمہ باجی ہمارا تجوید کا سبق  سنتی تھی روز صبح انکو کال کرتے اور ہم سب اپنا lessonانکو سناتے تھے، میں گروپ کی مانیٹر تھی تو سب سے پہلے میں انکو کال کرتی تھی حسب عادت وہ خیریت پوچھتی اور پھر سب کے سبق کے حوالے سے معلومات لیتی تھی اور پھر ہم سب one by one اپنا سبق ان کو سناتے تھے بہت اچھا لگتا تھا صبح کے وقت یہ سب،اگر کبھی وقت ہوتا تو وہ آیتوں کی تفسیر بھی بتاتی اور کوی اسٹوڈنٹ ان سے سوال کرتا تو وہ اپنے مخصوص دھیمے انداز جواب بھی دیتی تھیں ،ایک بار انکے یونٹ میں درس دینے کا اتفاق ہوا تو معلوم ہوا کہ نجمہ باجی بھی آرہی ہے درس کے بعد جب میری ان سے بات ہوئی تو وہ مسکرارہی تھی انکی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی   کہ وہ خوش تھی اور کہنے لگی کہ مجھے معلوم ہوا تم آرہی ہو تو میں خاص طور پر تمہارے لئے آئ ہو مجھے یہ سن کر اتنی خوشی ہوئ  جو الفاظوں میں بیان نہیں کرسکتی

وہ ہمیشہ اپنے اسٹوڈ نٹس کو کہتی تھیں کہ محنت استقامت اور اللّہ کی مدد کے ساتھ جو بھی نیک کام کرونگی اللّہ تعالیٰ ضرور کامیابی عطا فرمائیں گے انکی یہی باتیں سب کا حوصلہ بڑھاتی تھیں

آج وہ ہم میں موجود نہیں مگر انکے بہت سارے اسٹوڈ نٹس انکے کام کو آگے لے کر جائیں گے انشاء اللّہ ، نجمہ باجی کے لئے مجھ سمیت اور  بہت ساری ہماری بہنیں ہیں جو انکے لئے دعائیں کر رہی ہونگی ، میری زیادہ تر بات چیت میسیج کے زریعے ہوتی تھی انکا کچھ دن پہلے کا میسیج جو انہوں نے مجھے بھیجا تھا کئی بار سنا اور اللّہ تعالیٰ سے دعا کی کہ نجمہ باجی کی آگے کی منزلوں میں آسانی فرمائیں انکی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنادیں اور اللّہ تعالیٰ انکی بہترین میزبانی فرمائیں آمین اسی طرح اور بہت ساری دعائیں ہیں انکے لئے اور انکی یادیں جو ہم سب کے دلوں میں ہیں اور رہیں گی جانے والے چلے جاتے ہیں مگر وہ اپنی خوبصورت یادیں ہمارے دلوں میں چھوڑ جاتے ہیں ۔

بحثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہم سب کو اس دنیا فانی سے جانا ہے کسی کو نہیں معلوم کب اس کا نمبر آجاۓ اسلئے اس وقت کے قیمتی لمحوں کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور دنیا میں رہتے ہوۓ آخرت کی تیاری کریں کیونکہ کامیاب لوگ وہی ہیں جو وقت کی قدر کرتے ہیں اور اللّہ تعالیٰ کو راضی کرنے میں لگے رہتے ہیں، اللّہ تعالیٰ ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل کردیں جوآخرت کی تیاری اور اللّہ سے ملاقات کے شوقین ہو ،اللّہ سے ملاقات کے لئے محنت جدوجہد استقامت ،صبر حوصلہ اور اللّہ کی مدد کی ضرورت ہے اسلئے ہم سب اللّہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہماری ان کاموں میں مدد فرمائیں اور ہماری ان ٹوٹی پھوٹی کوششوں کو قبول فر مائیں آمین یا ربّ العالمین

چلتے رہیں گے قافلے میرے بغیر بھی یہاں
اِک ستارہ ٹوٹ جانے سے فلک تنہا نہیں ہوتا