پیغام عید
رفعت اقبال
مسی ساگا
پھر اس انداز سے بہار آئی کہ ہوئے مہر ومہ تماشائی
دیکھو اے ساکنان خطہ خاک اس کو کہتے ہیں عالم آرائی
الحمد للہ رمضان المبارک کے روزے کے بابرکت روز وشب کے بعد عید کی عظیم الشان خوشیاں نصیب ہوں وقت کے ساتھ ساتھ، عید کی تیاریوں میں بھی کافی دلچسپ تبدیلیاں آئی ہیں
مثلاً اب آن لائن شاپنگ کی سہولت ہے- بچوں، بڑوں، خواتین کی دلچسپیوں، گھر کی تزئین آرائش کی انواع و اقسام کی چیزیں ہم دنیا کے کونے کونے سے منگوا تے ہیں
الحمد للہ اس طرح گھر سج گئے، اور باہمی اخوت اور ہمدردی، بھائی چارے کے انتظامات لیے ہمارے اسلامک سنٹر اور مساجد ہیں جن میں بچوں بڑوں سبھی کے دلچسپی کے سامان ہوتے ہیں،
الحمد للہ، ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ خوشیاں سبھوں کو نصیب ہوں، اور اس مبارک موقع پر ہم انہیں بھی یاد رکھیں گے جو خوشیاں منانے کا اہتمام نہ کر سکے
کیونکہ الحمد للہ یہ تو ہے عالمی اخوت اور بھائی چارے کا عظیم الشان دن