Skip to content

اسلام کی نشاط ثانیہ

 

افشاں نوید

پاکستان

دوارب سے زاید مسلمانوں میں کتنے لوگ یوسف بن تاشقین کو جانتے ہونگے۔۔ 
اسپین کی بارھویں صدی کی فتوحات کا کتنے مسلم نوجوانوں کو پتہ ہوگا۔۔
مسلم دنیا سرشار ہے مراکش کی فتح سے۔۔
خوشی تو بنتی ہے لیکن۔۔۔ اس موقع پر یہ یاد کرنا کہ۔۔
ہزاروں برس پہلے مراکش کے راستے اسلام یورپ میں داخل ہوا تھا۔۔
مراکشی قدیم بربر قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں جن کے آبا نے اسلام کی نشاط ثانیہ میں حصہ لیا تھا۔۔
یہ سب باتیں موضوع بحث بننے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کا رشتہ ان کی تاریخ سے۔۔۔ ہزار سازشوں کے باوجود کمزور نہیں کیا جاسکا۔
یہ کہنا کہ۔۔۔مسلمانوں کا ماضی ایک نشہ بن کر ان پر سوار ہو جاتا ہے, اس لیے وہ ماضی کو دہراتے رہتے ہیں۔
ماضی کچھ نہیں ہوتا اپنا حال دیکھ کر مستقبل کی فکر کریں۔۔
اگر سچائی یہ تھی تو اقبال کیوں قرطبہ کی,اندلس کی یاد دلاتے ہیں؟؟
ان کی تو شاعری ہی مسلمانوں کی عظمت رفتہ سے عبارت ہے۔
مراکش نے صرف میچ نہیں جیتا مسلمانوں کو ان کی عظمت رفتہ کی یاد دلادی۔
یہ الگ بات ہے کہ ہمارے آبا نے علم وفن میں سکہ جمایا۔طب اور سائنس ہمارے آبا کی احسان مند ہے۔
ہم اس بات کے منتظر نہ رہیں کہ مراکش کی طرح ایک دن کوئی ہمیں مسلمانوں کی نشاط ثانیہ کی خوش خبری سنا دے گا۔
ہم مہدی موعود کے منتظر بیٹھے رہیں۔
یہ ہوا کے تازہ جھونکے ایک پیغام کے سوا کیا ہیں۔
ایک طرف اگر ہم جنس پرستوں کے تحفظ کے لیے قوانین بن رہے ہیں تو دوسری طرف کھلاڑیوں نے ماؤں کے بوسے لے کر دنیا کو یہ زندہ پیغام دیا ہے کہ مسلمانوں کی اپنی تہذیب و ثقافت ہے۔ہمارے خاندان ہمارا تحفظ ہیں۔ہمارے والدین اولڈ ہاؤسز میں نہیں رہتے۔ہماری ہاں ہر کامیابی والدین کی دعاؤں کی مرہون منت ہے۔
کتنی پیاری ہے یہ تصویر۔۔
سال کی بہترین تصویر۔۔
کتنا جان دار پیغام گیا ہے اس تصویر سے دنیا کو اور ہمیں بھی کہ۔۔۔۔دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کچھ خاص کرکے دکھانا پڑتا ہے۔۔

چاھے وہ قطر نے کیا ہو یا مراکش نے۔

1 thought on “نشاط ثانیہ”

Comments are closed.