Skip to content

میری پیاری امی کے سبق

سعدیہ شکیل

زندگی کے بہت سارے اسباق میں سے ایک سبق جو ہمیشہ یاد رہا اور اپنی بیٹی کو سکھاتی ہوں ، میری امی کے الفاظ آج بھی کانوں میں گونجتے ہیں “ اپنی قسمت کے لیے دعا کیا کرو ، اللہ قسمت اچھی کرے “
بچپن میں سمجھ نہی آتا تھا کہ یہ کیسی دعا سکھاتی ہیں وقت گزرا تو احساس ہوا کہ واقعی کتنی جامع دعا تھی جو وہ سکھا گئ انسان اپنی قسمت کے کھونٹے سے ہی تو بندھا ہے اس کا نوشتہ عمل اس کے گلے میں لٹکا ہوا ہے-

اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکا دیا ہے۔ اور قیامت کے روز (وہ) کتاب اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا -سورہ بنی اسرائیل آیت ۱۳۱۴

‎“(کہا جائے گا کہ) اپنی کتاب پڑھ لے۔ تو آج اپنا آپ ہی محاسب کافی ہے”
ہمُ قسمت کو صرف شادی سے منصوب کر دیتے ہیں . انسان کا نیک ہونا بھی قسمت ہے ، اس کا بدی کی طرف رجحان بھی قسمت ہے ۔ حضرت مریم کی والدہ نے حضرت مریم اور ان کی آنے والی ذریت کو اللہ کی امن میں دیا تھا ، شیطان سے پناہ مانگی تھی ۔
آج ہم کتنی محنت کرتے ہیں اپنی اولاد کے کرئیر کے لۓ ، کیا ہم اپنے بچوں کی قسمت کے لیے اس طرح کی سوچ کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ وہ متقیوں کے امام ہوں ، یا اللہ میرے بیٹے کی قسمت اچھی کرنا کہ وہ امام مسجد ہو ، اس کی زوج اس کے ایمان میں اضافے کا باعث ہو ۔ اس کی قیامت تک نسلیں متقی ہوں ۔ یا اللہ میری اولاد میرے لیے صدقہ جاریہ ہو ۔
میں اپنی بیٹی سے بات کر رہی تھی ، وہ اپنے مستقبل کو لے کر سوچتی ہے اور میں اس کو سمجھاتی ہوں کہ اپنے دل کو اللہ کا گھر بنا لو وہ تمہارے دل کو سکون عطا کریں گے ۔ اپنی قسمت کے لئے دعا کرو کہ اللہ میرا ساتھ نا چھوڑنا اور ہر قدم پر مجھے راہ دکھا نا مجھے میرے زوج کے ایمان میں اضافے کا باعث بنانا ۔دعاوں کو ایک نئے زاویے سے بچوں کو سکھائیں ، دعا کرنا سکھائیں آج اس تیز رفتاری کے دور میں ہم دعا کو لپیٹ دیتے ہیں اور بس بھاگ رہے ہیں اس دنیا کے پیچھے ۔ بچوں کے قسمت سے وقف کروائیں اور اس کے لئے دعا کرنا سکھائیں –ابھی بھی وقت ہے چلو ہم سب بھی اپنی قسمت کے لئے دعا کریں کہ اللہ ہم سے راضی ہو اور جنت میں ہمارے پیارے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ساتھ ہو ۔ آمین 

1 thought on “میری پیاری امی کے سبق”

  1. Very important lesson for each of us.
    May Allah SWT bless our parents for inspiring us with such beautiful life lessons…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *