ماہرہ عرفان
Calgary
میرا حجاب اللہ کہ اطاعت ہےامتِ مسلمہ کی آن ہے
باعثِ رحمت ہے
حیا کی چھاؤں ہے
عزت کا سرمایہ ہے
میرا حجاب میرا تحفظ ہے پاکیزگی کا احساس ہے
میری پہچان ہے
مجھے شیطان کی اکساہٹوں سے بچاتا ہے
عریانیت کا محافظ ہے
میرا حجاب مجھے نادانی اور گمراہی سے نکال کر ربّ سے ملاقات کی تیاری کرواتا ہے
باعثِ سکون ہے
امہاتُ المومنین کی میراث ہے
حضرتِ عائشہ رضی اللہ عنہ کی عکاسی ہے
حضرتِ خدیجہ رضی اللہ عنہ کا وقار ہے
میرا حجاب عصمت و عفت کا پیکر ہے ذریعۂ نجات ہے
سراپائے نور ہے
میرے لئے بہت خاص ہے
شفاف لباس ہے
شرم و حیا کا پیکر ہے
میرے حجاب میں اللہ کی اطاعت ہے میرا حجاب میری پہچان ہے
میرا حجاب، میرے رب کو ضرور مجھ سے راضی کر دے