Skip to content

مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری

  • by

ثبیتہ فاروقی

  Leeds, UK

آج انگلینڈ کے شہر Leeds میں Leeds University جانا ہوا۔ MBBS کے طلبہ اور طالبات کی بڑی تعداد امتحان دینے جمع تھی۔
‏Examiners کے لئۓ کھانے کا وقت ہوا تو میں نماز کے لیۓ جگہ ڈھونڈنے نکلی۔ ایک مسلم سٹاف ممبر نے بتایا کہ ہال کے پیچھےایک Green Room ہے ،جہاں نماز پڑھنے کی جگہ ہے۔ دو سے تین منٹ کا راستہ تھا اور راستے میں ہر طرح کے طلبہ نظر آۓ۔ رنگ برنگے لباس میں ملبوس،کوئی میوزک انجواۓ کر رہا ہے، کچھ گروپس لا ابالی انداز میں قہقہے لگا رہے ہیں، غرض جوانی کا ہر رنگ و روپ نظر آیا۔

مجھے Green Room نظر آگیا اور میں سوچنے لگی Code کے بغیر اندر کیسے جاؤں گی ۔اتنے میں ایک باریش نوجوان اندر سے باہر آنے لگا تو میرے لئے دروازہ کھول کے کھڑا ہوگیا۔ میں نے نماز کے لیے جگہ کا پوچھا تو معلوم ہوا کہ بلڈنگ کا ایک مخصوص حصہ جو تین منزلوں پر مشتمل تھا پور Leeds University Islamic Society کے زیر استعمال ہے۔ نیچے فلسطین کے حوالے سے ایک اسٹال لگا ہوا تھا جہاں سے کئ کتابچے میں نے بھی اٹھا لئے۔ اوپر جاتے ہوئے دو نوجوان نظریں جھکا کر یہ کہتے گزر گئے کہ خواتین کا حصہ تیسری منزل پر ہے۔ نہایت پر سکون اور کشادہ Sisters Area میں نماز کی جگہ کے علاوہ ایک اور کمرہ تھا جہاں باحجاب طالبات قالین پر بیٹھ کر کچھ کتابیں پڑھنے میں مصروف تھیں۔ اسٹوڈنٹ بورڈ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہاں اسٹڈی سرکل اور Counselling Sessions بھی ہوتے ہیں ۔ ایک بورڈ پر نماز اور تروایح کے اوقات بھی درج تھے۔ میرے ساتھ حجاب عبایا میں ملبوس دو طالبات نماز پڑھ رہی تھیں جن سے سلام دعا کے بعد میں واپس Exam Hall کے لیۓ نکل گئ۔ Hall کے باہر Gender Neutral باتھ روم دیکھ کر، الحاد، مادہ پرستی ، gender confusion ، فحاشی اور عریانی کے اس دور میں یہ Leeds University Islamic Society ہوا کا ٹھنڈا جھوکا محسوس ہوئی۔
نوجوانوں کو دین سے قریب کرنے والی ایک خوبصورت اجتماعیت۔غیر مسلم معاشروں میں رہنے والی ہماری نوجوان نسلوں کو ایسی پراعتماد اور منظم اجتما عیت کی اشد ضرورت ہے۔ فتنے کے اس دور میں یہ دیا جلانے والے ان طلبہ کو اللّہ تعالی بہترین اجر عطا کرے۔
آمین

1 thought on “مغرب کی وادیوں میں گونجی اذاں ہماری”

  1. Yes, so true, these Islamic societies or MSAs are doing their amazing duties in these dark ages where believers and non believers are blindly following the worldly race. Majority have lost their direction but these small groups of staunch believers are the anchor of our institutions. May Allah SWT put more barakah in their time, actions and ilm. Ameen!

Comments are closed.