Skip to content

مطالعہ 2024

سارہ طالب

 کینیڈا ST
ہر سال کی طرح اس سال کے آغاز میں بھی سوچا تھا کہ کئی اہم کتب کا مطالعہ کروں گی لیکن ضروری نہیں انسان جو سوچے ویسا ہی ہو ۔نومبر 2023 میں باندھے گئے ارادے دسمبر،جنوری کی سرد ہواؤں کی میں منجمد ہوگئے۔ اتنی دھند اور اتنا کہر کہ لفظ دکھائی نہ دیتے ۔بھلا ہو رائیٹرز فورم کا جس نے میرے اندر کی برف کو پگھلنے میں بڑی مدد دی ۔ میری اپنی نا اہلی اور بہت سارا وقت ضائع جو ہو چکا تھا اس کا ازالہ کرنے میں بڑی جدوجہد کرنی پڑی ۔اس جدوجہد سے جو پسینے چھوٹے تو آہستہ آہستہ دھند چھٹنے لگی ۔ نصابی کتب کا مطالعہ نسبتاً کم رہا البتہ ایک ہمدرد ساتھی نے کچھ ادبی کتب کی طرف توجہ دلائی ۔ لرزتے کانپتے ہاتھوں سے بالخصوص فکشن یعنی ناول اور افسانوں کو ایک مدت کے بعد ہاتھ لگایا ۔رائٹر فورم کے توسط مختلف شعراء اور ادیب پڑھنے کا موقعہ ملا ۔کچھ نصابی ادھوری کتب کو مکمل کرنے میں صرف ہوا۔ دیکھتے دیکھتے سال گزر گیا اور پاکستان کا سفر آ گیا ۔نومبر کے اخیر دنوں میں کراچی آرٹس کونسل جانے کا اتفاق ہوا اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں expo سینٹر میں کتب میلا لگا ۔دونوں جگہ حریم ادب کا سٹال لگا تھا ۔ کچھ تحریکی بہنوں سے انتہائی مختصر مگر موئثر اور بھر پور ملاقاتیں رہیں ۔ایسا لگا کہ ماں کی گود میں میلوں مسافت طے کرنے کے بعد سستانے بیٹھی ہوں ۔اس دن اٹھارہ سال بعد بڑی پرسکون نیند آئی ۔ بہت دنوں بعد آرام ملا۔
کتابوں کا حرص بھی الگ ہی ہوتی ہے دل چاہتا ہے ہر ایک کتاب کو پڑھ لیا جائے اور خرید لیا جائے ۔سفر میں محدود وزن کی وجہ سے کتابیں کئی چھوڑنی پڑیں ۔لیکن ارادہ ھے کہ اگلے سال زندگی رہی تو کراچی نومبر اور دسمبر میں ہی جایا جائے ۔
2024 ا مطالعہ میرے لیے ایک گہرے فکری اور جذباتی سفر کی مانند رہا، جس نے مجھے مختلف اصنافِ ادب، تاریخ، شاعری اور فکشن میں نیا فہم عطا کیا۔
ہر کتاب ایک نئے خیال، نئے نقطۂ نظر یا سوال کو سامنے لاتی ھے، اور میں نے اس سال مختلف زاویوں سے اپنے مطالعے کو وسعت دی۔ شاعری کی دلکش دنیا سے لے کر تاریخ کی وسعتوں تک، فکشن کی حقیقت پسندانہ تحریروں سے لے کر ناولوں کے جذباتی اور تخلیقی تجربوں تک، ہر صفحے نے میری فکر کے دریچوں کو مزید کھولا، شعور میں مزید وسعت پیدا کی اور مجھے اپنے وجود کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع دیا۔

یہ فہرست ان کتابوں کی جھلک پیش کرتی ہے جو میرے مطالعے کی زینت بنیں اور میری زندگی کے اس منفرد سال کو ادب کے ذریعے یادگار بنایا۔ امید کرتی ہوں کہ قارئین کے لئے بھی فکر ونظر کے نئے دریچے وا کریں گی ۔

شاعری:
1. نسخہ ہائے وفا ۔۔فیض احمد فیض
2.کچھ کلام امیر خسرو کا سماعت فرمایا ۔
3. شام کا پہلا تارا ۔۔۔۔زہرہ نگاہ صاحبہ
تاریخ:
1.سید بادشاہ کا قافلہ۔۔۔۔۔آباد شاہ پوری
2۔فرانسیسی کتاب
Civilization des Arabes کا اردو قالب
تمدن عرب ڈاکٹر گستاؤلی بان ۔۔ترجمہ سید علی بلگرامی

3.India wins Freedom …Abul Kalam Azad

سوانح حیات
1.نیل کا مسافر۔۔۔امام حسن البنا شہید کی زندگی کی کہانی ۔۔۔ڈاکڑر اختر حسین عزمی منشورات

سفرنامہ
1.کے ٹو کی کہانی ۔۔۔ مستنصر حسین تارڑ

فکشن
1. پیر کامل ۔۔۔عمیرہ احمد
2.آب حیات ۔۔۔عمیرہ احمد

تہذیب
دوش بدوش۔۔۔اسعد گیلانی

سیرہ
سیرہ النبی ۔۔۔۔ڈاکڑ اسرار احمد

2 thoughts on “مطالعہ 2024”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *