Skip to content

Bintul Islam

 Mississauga

 

ہم کئی  سالوں سے قرآن پڑھ بھی رہے ہیں اور پڑھا بھی رہے ہیں
لیکن۔۔
اصل قرآن ہماری زندگی میں وہ ہے جو
کسی کے انتقال پر وراثت میں یا وصیت میں نظر آتا ہے۔
ادھار قرض کے معاملے اور اس کی لکھائی میں دکھتا ہے۔۔
اپنوں سے تعلقات، اخلاقیات اور صلہ رحمی میں جھلکتا ہے۔۔
شادی بیاہ کی تقریبات میں سادگی اور تبزیر سے گریز میں محسوس ہوتا ہے۔
کسی دکھی اور پریشان حال کو اپنا کندھا دینے میں نظر آتا ہے۔
درگزر کرنے معافی مانگ لینے اور اللہ کے لیے جھک جانے میں نظر آتا ۔
دلوں میں بغض کینہ اور حسد جیسی ناپاکیوں کو صاف کرتے ہوئے صلح میں پہل کرنے میں نظر آتا ہے۔
برے کے ساتھ بھی حلم اور بردباری کے ساتھ پیش آنے میں نظر آتا ہے۔
نمازوں کے یکسوئی اور طویل سجدوں میں نظر آتا ہے۔

حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا اور بحث و مباحثہ چھوڑ دینے میں نظر آتا ہے۔
رشتوں کو بچانے کے لیے ایثار اور احسان کے معاملات میں نظر آتا ہے۔
اللہ کرے کہ قیامت کے دن قران ہمارے حق میں حجت بنے نہ کہ ہمارے خلاف۔
الھم زین اخلاقنا بالقرآن ۔