Skip to content

 

قرآن اور میرا دل ❤️

ثمینہ ضیاء ۔اوشوا

 

ہر سال کی طرح ایک بار پھر اللہ نے ہم سب کو موقعہ دیا کہ ہم مل بیٹھ کر اجتماعی طور سے قرآن کا مطالعہ کر کے تجدیدِ ایمان کریں ۔
ہماری شخصیت کا اہم ترین حصہ ہمارا نفس ھے ۔قران اسے قلب کہتا ھے۔ قران ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب مبارک پر نازل ہوا۔ ارشاد ہوا
یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ھے۔ اسے لے کر تمہارے دل پر امانت دار روح اتری ھے تاکہ تم ان لوگوں میں شامل ہو جاؤ جو خدا کی طرف سے خلق کو متنبہ کرنے والے ہیں۔

( الشعراء )
قرآن کی برکتوں سے ہم اسی وقت مستفید ہو سکتے ہیں جب ہم اپنے قلب کو راضی کر لیں ۔

یہ قلوب ہیں جو نرم پڑ جاتے ہیں۔ ( الزمر39:23)

قلب کو راضی کرنے کے لئے کچھ “شعوری” اقدامات کرنے ہوں گے۔-
_کچھ عزائم باندھنے ہوں گے۔
_کچھ وعدے کرنے ہوں گے ۔
_کچھ کیفیات طاری کرنی ہوں گی ۔ _حق کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ اسے جذب کرنے کی توفیق رب سے چپکے چپکے، گڑگڑا گڑگڑا کر مانگنی ہو گی ۔
آئیے دعا کریں
اے اللہ اس قرآن کے زریعے مجھ پر رحمت نازل فرما ۔اس کو میرے لئے رہنما ،نور ، ھدایت اور رحمت بنا دیجئے۔ آمین 💐❤️💐