Skip to content

 نیر تاباں,  نیوفاونڈ لینڈ

شوق عبادت

ہمارے بچے اگر پارٹیز اور دعوتوں میں دیر تک کھیل سکتے ہیں، گیمز اور موویز کے لئے جاگ سکتے ہیں تو عبادت کی راتوں میں بھی جاگ سکتے ہیں۔ انہیں ساتھ رکھیے کہ یہ بہت اہم ہے۔۔

بچے اپنی دعا لسٹ ریڈی کر لیں۔ لسٹ کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
۔ دنیا
۔ دین
۔ آخرت
۔ والدین، فیملی، دوست احباب
۔ شکر گزاری
سب ہیڈنگز کے نیچے دو چار دعائیں لکھتے جائیں۔ آپ ساتھ مدد کر دیں۔

ایک عبادت کارنر جہاں جائے نماز، مصحف، تسبیح، پانی، تکئے وغیرہ رکھ لیں۔ لیکچرز کے لئے لیپ ٹاپ اور چارجر بھی ساتھ رکھ لیں۔

آخری دس راتوں اور بالخصوص طاق راتوں میں بچے:
۔ غسل کر کے فریش ہوں اور صاف ستھرے، آرام دہ کپڑے پہن لیں۔
۔ اعتکاف کی نیت کر لیں اور دنیاوی باتوں سے پرہیز کریں۔
۔ سورة قدر کی مختصر تفسیر سنیں تا کہ اسکی اہمیت کا اندازہ ہو۔
۔ بدل بدل کر عبادات کرتے رہیں تا کہ تھکیں نہیں، جیسے:
*نوافل پڑھیں۔
*تلاوتِ قرآن کریں۔
*قرات سنیں (ہمیں مشاری کی قرات پسند ہے)
*سیرت پر کتاب پڑھیں، اماں ابا سے سنیں، یا انٹرنیٹ سے سیرت پر اینیمیٹڈ سیریز دیکھیں۔
*احادیث سنیں یا پڑھیں۔
*اسما الحسنی کے بارے میں لیکچرز سنیں۔
*ہر جز کی منتخب آیات کی تشریح بار بار سنیں۔
*نعتیں سنیں۔
*اذکار کریں۔
*استغفار کریں۔

۔ صدقہ دیں، چاہیے بالکل تھوڑا سا ہی۔ کیا پتہ آج ہی کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہو۔
۔ شبِ قدر کی دعا اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی کثرت سے پڑھیں۔
۔ دعا مانگیں۔ اور زیادہ۔ اور زیادہ۔ اور زیادہ!