Skip to content

سچی محبت کی متلاشی

  • by

By: Naghmana Akhtar

وہ اللہ کی محبت کی متلاشی تھی،ا اسکو دن رات یہ جستجو لگ گئی کہ وہ کیسے حاصل کرے یہ محبت تو تب ہی اسکی نظر اس آیت پر پڑی۔

قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ وَ یَغۡفِرۡ لَکُمۡ ذُنُوۡبَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۱﴾آل عمران

کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالٰی بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

اسکے لئے اسنے سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ شروع کیا۔ اطاعت کرنے کے لیے علم ہونا ضروری ہےاور یہ جان سکے کہ کیوں اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت مشروط کر دی؟کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے سب کچھ سیکھ کر عمل کر کے دکھایا۔ اسلئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین اسوہ حسنہ ہے۔

حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی،جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔مسلم

اللهم ارزقني حبك.

اے اللہ مجھے اپنی محبت عطا کر