Skip to content

سفر ابراہیم

از عائشہ ندیم

 اوشوا ایسٹ ریجن

ایک شاہی پروہت کے گھرانے سے نکل کر “إِنَّ صَلَاتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ” تک کا سفر آسان تو ہر گز نہ رہا ہوگا۔ ہمارے ہاں تو پائے اقتدار سے چمٹے بچے بھی دیمک کی طرح حکومت نہیں چھوڑتے تو ابراہیم علیہ السلام نے ایسا کیسے کر لیا۔ یقیناً کوئی بڑی زبردست چاہت رہی ہو گی۔ محبت ہی تو وہ طاقت ہے جو دودھ کی نہریں بہا دے پھر وہ محبت جس کے لئے ہو اور جتنی مخلص ہو اتنا ہی رنگ لاتی ہے۔ “صبغت اللہ”۔
یہ مشکل سفر، ایمان کے دروازے میں داخل ہو کر، اسلام کی وادی میں لے جاتا ہے اور اسی وادی کی سیاحت میں بندہ احسان کی منزل تک پہن جاتا ہے۔ پہلا سنگ میل “امنت باللہ”، پھر “اسلمت بربی” اور جب “ ادخل فی السلم کافہ” کی کیفیت ہوگئ تو پھر کہیں جا کر محسنین کا درجہ ملتا ہے اور وہ تو خلیل کے درجے تک پہنچ گئے۔ کتنا مشکل رہا ہو گا نہ یہ راستہ” فَكُّ رَقَبَةٍ”! ہم اتنا مشکل سفر کیسے کر سکتے ہیں؟ لیکن رب تعالی نے تو فرما دیا ہے کہ”لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا”  یعنی میں تو مکلف ہوں اپنی وسعت تک۔ بس اپنی ذات کو احساس کمتری سے نکال کر خود شناسی کا راستہ طے کرنا ہے پھر اپنی وسعت کو پہچان لیا تو اپنے حصے کے کام کو بھی سمجھ جائیں گے۔
“إِذْ قَالَ لَهُۥ رَبُّهُۥٓ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ”

1 thought on “سفر ابراہیم”

  1. دریا کو کوزے میں بند کیا گیا ہے . مختصر الفاظ میں بہترین کاوش

Comments are closed.