Skip to content

Written By: Sara Talib

City: Ajax

سال نو

 

 

اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

 

سال 2021 اپنے اختتام کو پہنچا اور 2022 کی آمد آمد ھے ۔

لفظ آمد ہمیشہ خوشی اور امید کا پیامبر بن کر آتا ھے۔ اپنے پیاروں کی بات ہو یا موسموں اور مہ سال کا ذکر اس کے بغیر ادھورا ھے۔ عیسوی سال کی ابتدا موسم سرما میں ہوتی ھے۔ دسمبر کی اداس مگر رنگین قمقموں سے سجی شامیں اور برفیلی ہوائیں ہمیں انتہائی سبک سری سے نئے سال میں داخل کردیتی ہیں۔

برف پوش پرسکون سا ماحول اور چمکتا ہوا سورج آنےوالے وقت کی گردش اور سختی میں نوید صبح دیتا ھے۔

جائزہ تو یقینا ہم ہر سال اپنےگزرے ہوئے لمحات کا لیتے ہی ہیں مگر گزشتہ سالوں میں خوف اور ناامیدی نے جو ڈیرہ ڈالا ھےکہ خوش ہونے میں بھی ایک تامل کی سی کیفیت رہتی ھے۔

آئیے اللہ رب العزت کے سامنےآنے والے سال کے لئے اچھی امیدیں باندھیں، اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور اپنی تحریکی بہنوں کے لئے ساتھ ہی اپنےتحریکی سفر کے لئے بلند حوصلگی، نئے جذبہ اور تواناعزم کے ساتھ وقت کے چیلنجزکو قبول کرتے ہوئے مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں میں اپنےآپ کو مصروف عمل رکھیں۔

اللہ ہمارا حامی وناصر ہو
آمین 🌹💐🌹۔

❄️سارہ طالب ❄️

1 thought on “سال نو”

  1. سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
    ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہیں

Comments are closed.