Skip to content

زندگی بے بندگی شرمندگی

زندگی آمد برائے بندگی
زندگی بے بندگی شرمندگی

Zainab Sohaib Whitby

 

زندگی نام ھے جدوجہد کا ! یعنی جدوجہد زندگی بھر چلتی رہتی ہے ۔اور یہ struggle مورخہ 7اور 8 اکتوبر 2023 کو ٹورونٹو میں اکنا کنونشن کا انعقاد ہوا کنونشن کی تھیم تھی Faith and family foundation for success
    strong marital relationships  اسی تھیم کے تحت مختلف پروگرامز رکھے گئے ، خصوصاً
اور دیگر ہم عنوان موضوعات پر تمام ہی اسپیکرز کی خوب ایمان افروز اور جذبات گرما دینے والی تقاریر سننے کو ملی۔
اکنا کنوینشن کا جہاں ایک مقصد پورے کینیڈا کے مسلمانوں کو ایک چھتری تلے جمع کرنا تھا وہیں مسلم فیملیز کو مضبوط و مربوط بنانے کی بہترین کوشش بھی نظر آئی۔ عمر سلیمان، ڈاکٹر الطاف حسین، اقبال ندوی، شیخ اعلیٰ، شیخ حصام ، محترمه سمیرا افضل جيسے motivational speakers نے بہترین انداز میں بات رکھی۔ بچے، گھر ، فیملی ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہئیے اور ان کو دین سکھانا سمجھانا بھی ہماری اولین ذمہ داری 
کنوینشن کا سب سے خوبصورت منظر باجماعت نماز کی ادائیگی تھا۔ جہاں ایک جمِ غفير ہوتا ۔ نماز کا وقفہ وقت سے تھوڑا پہلے دے دیا جاتا تاکہ لوگ بر وقت نماز کی تیاری کر سکیں ۔ اُس وقت لوگ جوق در جوق صفوں میں جمع ہوجاتے کہ اب نماز کا وقت ہوا چاہتا ھے ۔ ادائیگی نماز کا انتظار کرنا ۔۔مغرب میں نماز کا ایسا روح پرور نظارہ ۔۔۔ سبحان اللہ! کھانے اور بازار کا الگ ہی شور شرابا رہا لیکن خوشی اس بات کی بھی ہوئی جیسے ہی وقفے کا وقت ختم ہوتا لوگ اطاعتِ نظم کا خيال رکھتے ہوئے مین ہال کی جانب چل پڑتے۔۔ ایک ہال سے دوسرے حصے کا سفر طویل بہت تھا لیکن۔۔۔بہترین ہے وہ راستہ جس کی منزل رب کی طرف لے جائے