نجمہ ثاقب
پاکستان
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا 😢
پیاری ماں اک بات بتا جس شہر میں اب تو جا کے بسی ہے اس کا موسم کیسا ہے؟ کیا اس بستی میں دن ہوتا ہے؟ واں پہ رات اترتی ہے ؟ کیا قبرکی تنہائی میں لیٹا وقت سمے کچھ کہتا ہے ؟ یا دن اور رات کی قید سے عاری انت زمانہ بہتا ہے؟ کیا سورج گولے کی چند کرنیں اندر جا کے گرتی ہیں ؟ کیا چھت کے نیلےامبر اوپر چاند ستارہ رہتا ہے ؟ کیا جگنو باتیں کرتے ہیں ؟ کیا تتلی ملنے آتی ہے؟ کیا قبر سرہانے پیڑ کے نیچے بلبل نغمےگاتی ہے؟ کیا لحد کی دائیں جانب سے جنت کی ہوائیں آتی ہیں ؟ کیا روشن کھڑکی کے رستے "طبتم "کی صدائیں آتی ہیں ؟ کیا اہل جنت مل جل کے آپس میں باتیں کرتے ہیں ؟ کیا ابراہیم کی روشن پیشانی پہ نور اترتے ہیں؟ کیا یحیی بن زکریا کے زخموں سے پھول بکھرتے ہیں ؟ یوسف کی سواری آتی ہے؟ یعقوب وہاں کیا کرتے ہیں ؟ کھڑکی کے رستے چپکے سے بیٹے سے ملنے جاتی ہے؟ باہوں میں اسے لے کے اپنی تو اکثر لوری گاتی ہے؟ یا اس کو لگا کر سینے سے جب ہولے سے مسکاتی ہے تب تجھ کو میری یاد آتی ہے؟؟؟؟؟