ماہرہ عرفان
کیلگری۔ کینیڈا
ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہےجہدِ مسلسل
استقامت اللہ پر ایمان لانےمیں ثابت قدمی دیتی ہے
اللہ کے وجود کی پہچان اور یقین مضبوط کرتی ہے
استقامت اللہ سے محبت کرنا سکھاتی ہے
دین پرجمناسکھاتی ہے اور اللہ کے اصولوں کی پابندی آسان کردیتی ہے
سیرتِ طیبہ کی پیروی کرنا سکھاتی ہے
استقامت داعی الی اللہ کی اہمیت سکھاتی ہے
حالات سے تھکنے نہیں دیتی ، ماحول سے ڈرنے نہیں دیتی
ہمیں منزل تک پہنچاتی ہے
ہمیشہ خوابوں کو حقیقت میں بدلتی ہے
ہار کو جیت میں بدلتی ہے ، گِر کے اٹھنا سکھاتی ہے
استقامت اللہ کے راستے کی ہر مشکل کے کانٹے ہٹاتی ہے
ہماری ہر تکلیف کو مدھم کردیتی ہے ،آنسوؤں کو روک لیتی ہے
اللہ کے راستے کا ہر قدم ہماری نسلوں کی حفاظت کرتا ہے
تزکیہ نفس کا سلیقہ سکھاتی ہے
استقامت سے حقوق العباد میں خوبصورتی آتی ہے
حسنِ سلوک چمکاتی ہے، نفس کو گمراہی سے بچاتی ہے
ہماری ذات و کردار کو مضبوط کرتی ہے
ہماری سوچ کو بھٹکنے نہیں دیتی
دینِ اسلام کی آگاہی دیتی ہے
نیکیوں پر جماتی ہے، نعتمتوں کی حفاظت سکھاتی ہے
اس کی اڑان بہت اونچی ہے
استقامت سے قرآن کو مضبوطی کے ساتھ پکڑنا آجاتا ہےاور اسکے راستے پر چلنا آسان ہوجاتا ہے