Skip to content

رمضان کی بہاریں

شاہنہ اعوان
ونی پیگ

رمضان کی بہاریں
رحمت کی ھیں پھواریں
مسجد میں ہیں قطاریں
اک میلہ سا لگا ھے
اللہ کا رنگ چڑھا ھے
ایمان کا تقاضا
دل کا کھلا دروازہ
ایمان جگمگایا
صدقہ خیرات بانٹا
دل نے سکون پایا
رمضان کی بہاریں
رحمت کی ہیں پھواریں
قرآن کا اثر ھے
چہروں پہ نور آیا
نہ کوئ تھکا تھکا ہے
ہر چہرہ مسکرایا
ابر کرم ہے چھایا
رمضان کی بہاریں
رحمت کی ہیں پھواریں
عبادت میں دن گزارا
کیا لطف تھا نرالا
دعاؤں کا یہ مو سم
آیا ہے پھر دوبارہ
دل نے تجھے پکارا
بس تیرا اک سہارا
رمضان کی بہاریں
رحمت کی ہیں پھواریں
بخشش ھے تیرا وعدہ
بس یہ ہی التجا ہے
مقبول ھوں خدارا
اعوان کی صدائیں
رمضان کی بہاریں
رحمت کی ہیں پھواریں
افطار ہو چلا ہے
پکوان ہے سجایا
مزہ ہو گیا دوبالا
جب سب نے مل کے کھایا
رمضان کی بہاریں
رحمت کی ہیں پھواریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *