By: Rahila
رمضان کی آمد ہے بخشش کا اعِلان ہے
رمضان کیا شان ہے نازل اس میں قرآن ہے
اللّہ کا احسان ہے ہدایت کی فرُقان ہے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
جلاتا ہے گُناہوں کو رمضان اللّہ کے فضل سے
نیکیوں کو بڑھاتا ہے دس گُنا اللّہ کے حکم سے
آؤ کمائیں نیکیاں بھر کےجھولیاں سامانِ رحمت سے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
دے کر معافیاں بچاؤ دلوں کو کدورت سے
بڑھتے رہیں گیں ایمان فضل وسکینت سے
مانگتے رہیں گیں دعائیں آرزو ےمغفرت سے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
ربّ کا انعام ہےلا یدَ خلِہُ اِلّالصائمون سے
باب الرّ یان ہے منتظر اپنے مُتقّون سے
التواّبُ المنعِمُ باخبر ہےاپنے خاشعون سے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
خاک آلود کی بددُعا سے بچو فرمانِ نبیٌ سے
پاؤ جو ماہِ رمضان بخشواؤ اپنی نیکیوں سے
پیارے نبیٌ پر درودُ وسلام محبت کے گلابوں سے
ماں باپ میں پاؤ اللّہ کی رضاعت و خدمتوں سے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
اُداس نہ ہو جانا آنسو نہ بہانا جو قضاء صیام سے
اللّہ رحیم کی شفا کا آنا بندے کی آزمائش سے
اللّہ کا پیار دل میں قرآن میرا خزانہ تہہ دل سے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
قبول کرنا یا ربّ اعتکاف قیام و صیام سارے
شب قدر بھی عطا کرنا دُھل جائیں گناہ سارے
والدین کی بھی بخشش کرنا مقربون میں سارے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان
مانگوں دُعا ُالجھوں میں کیوں اسِ خیال سے
بصیرت و بصارت سلامت برکتوں کے مہینے سے
بہتے ہوئے ہیں آنسو ناظمہ بنتِ عبد الرّحمٰن میرے
مبارک ہو رمضان مبارک ہو رمضان