Skip to content

رمضان

  • by

ازسمیرا اورنگزیب

From Winnipeg

 

نیا پھر سے دیکھو پیام آ یا ہے
مبارک ہوسب کورمضان آیا ہے

رہے گی نہ کوئی دعا اب ادھوری
آسمان زمیں پہ رحمان آیا ہے

بخشوالو کہ جو بھی گناہ ہیں کیے
طاق راتیں لیے مہمان آیا ہے

گو مشقت ہے بھوک ہو پیاس بھی
اجر و بخشش کا لیکن پیام آیا ہے

رحمت اوربرکت ، محبت اور نصیحت
اس ماہ کا ہے اعجاز ، قرآن آیا ہے

اٹھاؤ تم لطف سحر و افطار کا
مبارک ہو سب کو رمضان آیا ہے