Skip to content

دسمبر جمنے لگا ہے

  • by

Shah Zareen Mohammad

Riyadh Saudi Arabia

اور ان کے خون کی چند آخری بوندیں بھی۔۔۔۔

مگر ہاں ۔۔۔ تم پریشان نہ ہونا
وہ تو امر ہوجائیں گے
ان کی پتھرائی مورتیوں کو کچھ نہیں ہوگا
وہ تاج پہناۓ جائیں گے
اور سبز پرندے بن کر اٹھلاتے پھریں گے

ہاں مگر ان کے نغموں کی آہ و زاری ۔۔۔۔
شاید تم سے برداشت نہ ہو
شاید وہ تمھیں ہی قصور وار ٹھہرائیں
ہاں ۔۔۔مگر تم دل پہ نہ لینا
تم تو مجبور تھے
مرنے والوں کے ساتھ کوئی مر تو نہیں جاتا

مگر یہ کیا۔۔۔
تم تو خوفزدہ ہو
آگ کے الاؤ جلاۓ، ٹھٹھر رہے ہو
چلو پھر ایک سوئیٹر اپنے ہاتھ سے بُن کے اس کی لاش پہ ڈال دو
تاکہ تمھاری کپکپاہٹ کو تسکین مل جاۓ