Skip to content

خوش آمدید اے ماہِ رمضان

خوش آمدید اے ماہِ رمضان

ثمینہ ضیاء۔۔۔۔ اوشوا

اے ماہ مبارک تمارا بڑی شدت سے انتظار ہے۔۔۔۔۔ ہر سال ہی انتظار ہوتا ہے ،لیکن عمر اوروقت جس تیزی سے گزر رہے ہے اس میں انتظار کی شدت زیادہ ھے انتظار میں شدت آتی جا رہی ھے
۔۔۔۔اس دفعہ تم کچھ خاص ہو ۔۔۔ندامت اور شرمندگی کے آنسو منتظر ہیں ، مجھے امید ہے کہ تم مغفرت کا تحفہ دیکر جاؤ گے
۔۔اس وقت دنیا بڑی عجب صورتحال سے حال سے گزر رہی ھے۔ مسلم دنیا الگ کرب و الم سے دو چار ھے۔ دل اور روح دکھی اور زخمی ہیں لیکن درد کی دوا کرنے والے اور زخموں پر مرہم رکھنے والے غافل اور بے پرواہ ہیں ۔اے دکھی اور زخموں سے چور چور مسلم امہ ہم اللہ سے گڑگڑا کر تمارے لئے دعا مانگ رہے ہیں اور ہمارے بس میں ھے ہی کیا سوائے دعاؤں کے ۔ لیکن ایک امید ایک خوشی کہ تماری آمد قریب ھے ۔ہم اس ماہ مبارک میں اللہ۔۔۔ہم آپکے آگے ہاتھ پھیلا دیں گے۔ آپ ہمیں قبولیت کی گھڑی عطاء کر دیجئے گا ۔ پیارے رمضان یاد ہے نا ہم نے پچھلے سے پچھلے کووڈ میں تمارا گھر میں شایان شان استقبال کیا تھا ۔۔ ۔گھر میں ہی تراویح کا اہتمام کیا تھا ۔لیکن اب الحمداللہ رونقیں بحال ہیں اور ہم سب تمارے استقبال کے لئے بے چین ۔ 🌹
پیارے رب ہمیں اتنی مہلت دیں کہ ان با برکت ساعتوں کو پالیں ۔ ،سنتوں پر عمل کر کے فرض کے درجے کو پہنچ جائیں ۔لیلتہ القدر کی ساعتیں مل جائیں ۔ گڑگڑانے کی شرمندگی اور ندامت کے آنسو بہانے کی توفیق عطا ہو ۔ جن کے دلوں کو توڑا اُن سے معافی مل جاۓ اور جن کے حقوق پورے نہ کیے ان کے حقوق پورے کرنے کی توفیق مل جائے ۔ اے رب ہمارے دلوں کو صاف کردے ، اے رب زندگی کے مقصد سے قریب کردے ۔پیارے ربی عمل کی توفیق اور استقامت عطاء کردے ۔اے اللہ رحمت کی بارش برسا دیں اور ہمیں اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپ لیں ۔اے اللہ ہم سب کو بری بیماریوں سے بچالیں۔موت کے وقت آسانی فرما دیجئے گا۔ ہر قسم کی اذیت سے نجات دے دیں ۔۔اے اللہ جو سوچا ھے اس سے بہتر کردیں ۔ کچھ عزم اور کچھ ارادوں کو استقامت مل جائے ۔۔۔قرآن دل کی بہار بنا دے عمل میں اتر جائے🤲 ۔ ۔۔۔اے اللہ کچھ ایسے عمل کی توفیق دیجئے گا کہ جب ہم دنیا سے رخصت ہوں ہمارے نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو ۔ اے اللہ سابقون کی قطار میں ہمیں بھی کھڑا کر دیجھئے گا🤲 ۔۔۔اے اللہ ہمیں ہمارے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنائیے گا اور ہماری اولاد کو ہمارا صدقہ جاریہ بنا دیجھئے گا۔ 🤲۔۔۔۔اے اللہ یہ خوبصورت مہمان جو آنے والا ہے ہمارے لئے باعث نجات و مغفرت بن جائے 🌸 ۔۔۔وہ حسین جنت جو آپ اس ماہ مبارک میں آسمانوں میں سجاتے ہیں ہمیں اس جنت میں اپنی رحمت خاص سے داخل فرمائیے گا 🏕 آمین یا رب العالمین ۔
خوش آمدید ماہ رمضان۔۔۔۔۔۔
ثمینہ ضیاء۔۔۔۔ اوشوا