Syeda Uzma
Toronto
تم جو ٹوٹتے ہو غم جو بکھرتے ہو
تمہاری زمینوں پر جو بارود برسایا جاتا ہے
یہ تمہاری ہمت کا امتحان ہے
ہر زخم ، ہر چیخ تمہارے عزم کی گواہی ہے
تم وہ چنگاری ہو جو اندھیروں میں بھی جلتی ہے
تم وہ چراغ ہو جو ہوا کے تھپیڑوں سے بھی نہیں بجھتا
تمہارے گرد کرتی ہوئی دیواریں
نہ تمہیں روک سکیں گی
کیونکہ۔۔۔۔
تمہارا ایمان محکم پہاڑوں سے مضبوط تر ہے
یہ رات چاہے کتنی بھی لمبی ہو
سحر ضرور ہو گی
تمہارے لہو سے اگنے والے خواب
ایک دن حقیقت بنیں گے
تمہارے قدموں کی دھمک
ظلم کے ایوان ہلا سکتی ہے
تمہارے وجود کا ہر لمحہ
پیغام آزادی ہے
اے فلسطین !
تمہاری مٹی سے اگنے والے فرزند کبھی جھکیں گے نہیں
یہ وقت کا پہیہ ضرور پلٹے گا
اور تمہاری سر زمین پر ایک دن
امن کا سورج طلوع ہوگا۔۔
Very well written!👏👏👏
Beautifully portrayed the feelings of Muslim ummah.
InSha Allah their blood will never get wasted. And that Day of Recompense is not very far, rest assured, all dear sisters.
Very well written!👏👏👏
Beautifully portrayed the feelings of Muslim ummah.
InSha Allah their blood will never get wasted. And that Day of Recompense is not very far, rest assured, all dear sisters.
Comments are closed.