“نکل کر حلقہ شام وسحر سے جاوداں ہو جا”
از قلم شاذیہ راشد ایجکس
بروز ہفتہ مورخہ 17جون 2023
28 ذیقعدہ 1444 کو “الفلاح اسلامک سینٹر ” میں دو روزہ مرکزی تربیتی کانفرنس منعقد کی گئ جس میں مسی ساگا ،بریمٹن ،ٹورونٹو ،اوکول چیپٹر کے علاؤہ ایسٹ اور ویسٹ دونوں ریجن کے شہروں کی بہنوں نے شمولیت اختیار کی ۔اس ورکشاپ کے انعقاد میں مرکزی ٹیم کی عرق ریزی اور انتھک محنت شامل تھی۔
میں نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر کسی تربیتی کانفرنس میں شرکت کی ھے اور میں پورے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ ایک اعلی’ معیار کی بہترین ، پُر اثر اور بیحد منظٌم تربیتی ورکشاپ تھی۔
تلاوتِ کلام پاک سے پروگرام ک آغاز ہوا اور پھر محترمہ فاطمہ رعنا نے تزکیر پیش کی جس کے بعد تربیتی کانفرنس کا تعارف رکھا گیا۔ اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئ نیز تمام ذمہ داران کو ان کے کام اور ذمہ داریوں کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے یاد دہانی کرائی گئی ۔ اخلاقیات پر زور دیا گیا ، ذکرو اذکار کی تلقین کی گئ اور اچھے تعلق کو قائم کرنے کی ہدایات دی گئیں اس کے ساتھ ہی نئے عزم کا سفر باندھا گیا۔
محترمہ صبا نجیب نے “رفیقِ راہِ منزل” کے عنوان سے باہم تعلقات پر بہت ہی سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے علاوہ دلچسپ ،صحت مند اور بامقصد scenarios پیش کئے گئے۔کارکنان اور ذمہ داران کے مابین تعلقات پر اصلاحی مباحثہ پیش کیا گیا نیز ایک دوسرے کی عزتِ نفس اور احساسات کا خیال رکھنا اور تحریکی ساتھیوں کے رویٌوں اور عزت وآبرو کی حفاظت پر گفتگو بھی کی گئ۔ مزاج میں نرمی، محبت، خلوص ،اخلاص ، خیرخواہی اور درگزر کے عنصر کو مدٌِ نظر رکھنے کی تلقین کی گئی ۔
Sharing Experiences
کے عنوان سے ہر شہر نے اپنے اپنے حلقے میں جو بہترین دعوتی کام انجام دیئے ،ان کو پایائے تکمیل تک پہچانے کے طریقہ کار اور اس راہ میں جو جومسائل درپیش آتے ہیں ان کا اعادہ کیا گیا۔ وقفہ برائے نمازِ ظہر اور طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا ۔تمام شرکاء کو بہت عزت واحترام کے ساتھ مدعو کیا گیا اور مکمل نظم وضبط کا خیال رکھا گیا۔اس کے علاوہ وضو خانے ،غسل خانے میں صفائی ستھرائی کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا تھا۔وقفے کے بعد کے LGBTQپروگرام دوسرے حصٌے کا آغاز ” نئے دور نئے محاذ” سے کیا گیا جو اس دور کا سب سے بڑا فتنہ کے موضوع پر تھا۔
اس کی مکمل اور جامع تفصیل بیان کی گئ جس میں حاضرین کو بھی شاملِ گفتگو رکھا گیا۔اس کے بعد مرکزی نظم کے ساتھ ایک نشست رکھی گئ جن میں تمام ذمہ داران کا تعارف ،سوالات وجوابات کا سلسلہ رکھا گیا تھا ۔شرکاء نے بہترین ،بامعنی اور با مقصد سوالات کئے۔جن کے سیر حاصل جوابات سے کافی اطمینان ہوا ۔۔
نمازِعصر کے بعد چائے اور ہلکے پھلکے اسنیکس کا وقفہ دیا گیا ۔
دونوں وقفوں میں دوسرے شہروں کی بہنوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔۔یہ دیکھ کر خوشی اور حیرت بھی ہوئی کہ سب بہنیں ایک ہی مقصد سے جڑی ہیں ۔اس کے بعد Concept of Leadership پر ثمرین عامر نے پروگرام پیش کیا جو اپنی مثال آپ تھا۔پھر فرحت شاہد کی ٹیم نے ایک skit پیش کیا۔پروگرام کے آخر میں ” بوجھو تو جانیں ” کسوٹی کھیلی گئ جسے محترمہ ماہ رخ اور شاہین انور نے بہت دلچسپ انداز میں حاضرینِ محفل کو محظوظ کیا۔
مغرب کی نماز کے بعد رات کے کھانے کے لے کر ہم نے واپسی کا سفر باندھا۔
بس میں سوار ہوتے ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ علمیت اور تربیت کے اعتبار سے مرکزی نظم نے اتنا خوب صورت ،جامع اور پُر اثر پروگرام ترتیب دیا تھا کہ آخر تک اس کی گرفت مضبوط رہی ۔ میں رات ذاتی وجوہات کی بنا پر دوسرے دن کے لئے رک نہ سکی جس کا مجھے افسوس ھے ۔ایسے پروگرامز سالانہ ضرور منعقد ہونے چاہیے تاکہ تحریک سے جڑنے کا مقصد واضع ہو اور رفقاء کے درمیان محبت بڑھے ۔
اللہ ہم سب کا بہنوں کا جانا ،شرکت کرنا قبول فرمائے آمین
سارہ طالب اور ہماری بہت ساری بہنیں جو نہیں ا سکیں ان کی کمی محسوس ہوئی
Comments are closed.