Skip to content

 

تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

شازیہ راشد

 ایجکس

اے پیغمبروں کی سرزمینِ فلسطین! ہم بھی اشکبار ہیں ، تیری داستانِ الم پہ زار زار ہیں ، ہمارے دل بھی بے چین و بیقرار ہیں ۔ تیری حالت پر دل خون کے آنسو روتا ھے مگر ہم مجبور و بے کس ،شرمسار ہیں ۔حق و باطل کی یہ کشمکش ازل سے ھے اور ابد تک جاری رھے گی۔ یہ کشمکش اب کفر و اسلام کی جنگ بن چکی ھے۔
اے مسلمانانِ فلسطین تمہارے معصوم بچوں ،عورتوں ، جوانوں ،بزرگ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ یہ اللہ کا وعدہ ھے ۔ وطن کی محبت ایک فطری جذبہ ھے یہ جذبہ انسان کے دل میں جوش و ولولہ پیدا کرتا ھے مگر جس طرح فلسطینی مسلمانوں کو ان ہی کی زمین سے بے دخل کیا جارہا ھے ان پہ مظالم ڈھائے جا رھے ہیں اور جس بے دردی سے انسانیت کا قتلِ عام کیا جارہا ھے اس بربریت کی مثال نہیں ملتی۔اس وقت امتِ مسلمہ ایک مسلسل کرب و مصیبت سے دوچار ھے ۔ظلم وجہل، غلامی و محکومی کے ایسے بادل چھائے ہوئے ہیں جن کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔لیکن ان حالات میں بھی ملتِ اسلامیہ کے بہادر و جریر مجاہدین اور جاں نثار سپاہی اللہ کے حکم سے کھڑے ہو رہے ہیں ۔بے آسرا و بے سہارا فلسطینوں کی خدمت میں دن و رات سرگرداں ہیں ۔یہی جذبہ جہاد انقلاب برپا کر دے گا انشاء اللہ ۔ مسلمان اپنی سعی پر استقامت سے جمے رہیں ،اتحاد بین المسلمین کے ہدف کو سامنے رکھیں ۔قران کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں ۔اجتماعیت سے جڑے رہیں، تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی جمیعت و اتحاد کو توڑ نہ سکے گی

اور کیا خوب کہا ھے علامہ اقبال نے:

تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ھے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

آئیے رمضان کے آخری ایام خصوصاً راتوں میں بالخصوص اپنے فلسطینی بہن، بھائیوں کے لئے اور تمام ملتِ اسلامیہ کے لیے گڑاگڑا کر رب ذوالجلال سے رحم کی دعائیں کرتے ہیں ۔عاجزی وانکساری کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافیاں مانگتے ہیں اپنے رب کو مناتے ہیں۔ اس رب کی رحمت بہت بڑی ھے ۔
یا عالم العالمین یا رب العالمین !,🤲