ماریہ علی احمد
مسسی ساگا
گنتی کے چند دن اور واقعی گنتی کے چند دن ہی تو رہ گئے ہیں، کیوں نہ رب کی دی گئی توفیق سے کی گئی نیکیوں عبادتوں کو preserve کروانے، اور کوتاہیوں و ناقدریوں کو معاف کروانے کی smart hack استعمال کی جائے😍
دعا
ذکر
شکر
استغفار
انفاق
*دعا*۔۔۔ باقی مہلت سے فائدہ اٹھانے کے لیے
*ذکر*۔۔۔ ہر گھڑی credit score بڑھانے کے لیے
*شکر*۔۔۔ نعمتیں، مہلتیں، مواقع بڑھانے کے لیے
*استغفار*۔۔۔ کوتاہیوں کو رجسٹر سے مٹوانے کے لیے
*انفاق*۔۔۔ اللہ کی محبت کو ہر چیز پر حاوی کرنے لیے
مومن بڑا visionaries اور focused ہوا کرتا ہے، اسے اپنا target، اپنا نصب العین پتہ ہوتا ہے۔۔۔
قرآن کریم میں جگہ جگہ اعلان ہوتا ہے کہ،
اللہ شاکرین ، صابرین، محسنین سے محبت فرماتے ہیں۔۔۔ اگر غور کیا جائے تو ان تمام رویوں میں ایک قدر مشترک ہے، “ *اپنے حق سے کم پر راضی ہونا*” ، شکر کرنے والے *“اور” کی طمع میں موجود کی ناقدری نہیں کرتے*، صبر کرنے والے *“استقامت دکھاتے ہیں، مقام ، آسانی سہولت میں کمی کے باوجود”*، اور احسان کرنے والے *“ مقابل سے بدلے کی توقع نہیں کرتے، کچھ return آجائے تو اس پر بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں آگے کمی نہ ہوجائے”*۔۔۔ لیکن کیا یہ صفات یوں ہی پیدا ہو جائیں گی؟؟؟
نہیں۔۔۔ یقینا نہیں۔۔۔ ان کے لیے دل کو اللہ کی محبت سے آباد کرنا ہوگا ، اللہ سے احسن تعلق جوڑنا ہوگا۔۔۔ تزکیے کی خاطر ان پانچوں ہتھیاروں کو استعمال کرنا ہوگا، جنکا ذکر ابتدائیہ میں کیا گیا ہے؛
اور استعمال بھی مستقل کیونکہ
*اَحَبُّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ*
اللہ کو وہ اعمال سب سے زیادہ پسند ہیں جو مستقل کیے جائیں، چاہے قلیل ہی کیوں نہ ہوں۔

