Skip to content

اور جادوگر بازی لے گئے

ماریہ علی احمد
Mississauga
منادی کروائی جاتی ہے، ہرکارے دوڑائے جاتے ہیں، ماہر فن اساتذہ پنڈال سجاتے ہیں۔۔۔

بادشاہ وقت ،اپنےمقربین میں شامل کیے جانے کے وعدوں سے مورال بلند کرتا ہے۔۔۔

موسی علیہ السلام مقابلے پر آتے ہیں، اذن الہی سے معجزے سحر کا توڑ کر جاتے ہیں۔۔۔

فالقی السحرة سجدين-قالواامنا برب العلمين (الشعراء:٤٦-٤٧)

مجھے ہمیشہ یہ چیز ورطہ حیرت میں ڈالا کرتی تھی، کہ آخر وہ افراد جن کے دلوں میں سحر و جادو جگہ بنائے ہوئے تھا، اپنے وقت کے فرعون سے انعام پانے کی امید رکھتے تھے، پھر کیسے اس بات کے لیے تیار ہوگئے کہ مخالف سمتوں سے اعضائے جسمانی کاٹ دیے جائیں، ایمان نہ چھوڑیں گے۔۔۔
سبحان اللہ، یہ استقامت، یہ ایمان کی قدردانی۔۔۔

ہم ہمیشہ سے اسلام کے نام لیوا ہیں، جادو و متعلقہ آلائش سے بھی محفوظ رہے، پھر یہ قدردانی کیوں نہیں آئی۔۔۔؟؟؟

غور کرنے پر سمجھ آنے لگا ہے کہ وہ حق سامنے آنے کے بعد ہماری طرح time lag کا شکار نہ ہوئے، شیطان اور نفس کو وسوسہ ڈالنے کی مہلت ہی نہیں دی کہ یقین متزلزل ہوپاتا۔۔۔
کروں نہ کروں، ابھی کروں یا ذرا ٹھہر کر مناسب وقت آجائے پھر کرلوں گی۔۔۔ ان traps کا شکار ہی نہ ہوئے، تو اللہ نے ان کا عمل ان کے لیے آسان بنادیا، ایسا مقبول ٹھہرایا کہ موسی و جادوگروں کے قصے کو جابجا قرآن میں نقل فرمادیا۔۔

اور سبحان اللہ۔۔۔ وہ ہم نسل درنسل مسلمانوں سے اپنے ایمان و عمل کی آزمائش میں بازی لے گئے

اللہم ارناالحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ
اللہم آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *