Skip to content

سارہ طالب

Ajax

امجد اسلام امجد

 

عمر بھر کی مہلت تو وقت ہے تعارف کا
زندگی سمجھنے میں دیر کچھ تو لگتی ھے

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ💔

امجد اسلام امجد پاکستان کی پہچان تھے۔معروف و ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار، مکالمہ نگار اور کالم نگار تھے۔

محبت ،پھول، بارش، خوشبو، چاند، ستارے، بادل، ہوا جیسے الفاظ سے ان کیپہچان اور ہمارا تعارف ٹہرے ۔
یہ وہ دور تھا جب کتابوں کو خوشبو میں بسانا (گلاب کی پتیوں) سےاچھا لگتا تھا ۔

بارش کی بوندوں میں جل ترنگ سنائی دیتا ۔چاند اور تاروں بھرے آسمان کو تکنا اچھا لگتا ۔شائد فرصت بہت تھی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ محسوسات کی دنیا کا تعارف امجد اسلام امجد کی شاعری کا تحفہ ہیں ۔ ان کا اشعار سنانے اور اقتباسات پڑھنے کا اپنا ہی بڑا میٹھا سا انداز تھا ۔

ڈائجسٹوں کے آخری صفحات پر اشعار ، ڈراموں کے آغاز و اختتام پر ان کا نام دیکھ کر ایک گونا گوں اطمینان ہوتا ۔

امجد اسلام امجد اپنے خیالات اور الفاظ کی صورت میں ہمارے دلوں میں ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین 🤲

1 thought on “امجد اسلام امجد”

  1. he was very nice and gentle man. one of my favorit writer. may Allah grant him Junnat ul Firdos Ameen.

Comments are closed.