Skip to content

اللہ کی شکر گزاری میں ہی برکت ہے

Written By: Talat Qureshi
City: Ajax
کیجیے ہر بات پر صبر و شکر
 کیونکہ حسین ہے خدا پر یقین کا سفر

اللہ کے ذکر میں فضائل ہی فضائل ہیں ۔ خود اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم میری نعمتوں کو گنو تو انہیں شمار نہیں کر پاؤ گے۔ تو ہمیں اور ذیادہ شکر کرنا چاہئے کہ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہمیں عقل جیسی نعمت سے نوازا۔ ہمیں  اچھائی   اور برائی کی  آگہی  عنایت فرمائی۔ ہمیں  دعائیں  بتائی گئیں ۔ ہمیں طریقے سمجھائے گئے ، کہ کس طرح اللہ کا شکر ادا کیا جائے۔
  ہم اپنے آگے دیکھیں تو اللہ کی نعمتیں اپنے  پیچھے دیکھیں تو اللہ کی نعمتیں اپنے دائیں اور بائیں دیکھیں تو اللہ کی نعمتیں، توبس بندے پر واجب ہو جاتا ہے کہ وہ ان نعمتوں کو دینے والے کا شکر بجا لینے میں بالکل تاخیر نہ کرے اور مزید نعمتوں کے لیے تیار ہو جائے  ہر شکر پر اللہ کی نعمتوں کو بڑھاتا ہے  ہمیں چاہیے کہ شکر الحمدللہ سے اپنی زبان تر رکھیں اچھی زندگی نیک زوج، نیک اولاد۔ دن رات کے ہر کام پر شکر الحمدللہ ۔ رب کو سونے اور صبح اٹھنے پر شکر، نماز اور عبادت کرنے کی توفیق دی تو شکر۔ شکر کرنے والی زبان دی شکر الحمدللہ ۔ جب جب زبان شکر ادا کرتی ہے تب تب اللہ نعمتوں کو بڑھاتا ہے۔ ہر نعمت پر شکر کرنے سے اللہ کی  برکتیں سمیٹنے کا یہ سلسلہ کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہو۔غرضیکہ  ہمارے جسم کاہر عضوہر حصہ جو اللہ تعالی نے ہمیں عطا کیا ہے شکر کرنے کے لئے ہی ہے۔ اللہ تعالی کوشکر کرنے والے پسند ہیں چاہے وہ زیادہ دے کر آزماـٔے یا کم۔ جو اللہ کا شکر بجا لاتا ہے دراصل وہی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا حقدار ہے۔

سورہ رحمن میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ (ترجمہ) تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ اللہ کی اتنی نعمتیں جو ہم شمار بھی نہیں کر سکتےتو پھر اس رب کا شکر کیوں نہ ادا کریں۔ وہ انگلی جو شہادت کے لئے اٹھے وہ پاؤں جو مسجد کو جائیں وہ آنکھیں جو قرآن پڑھیں وہاں ہاتھ جو دعا کے لیےاٹھیں اور وہ منہ جو شکر ادا کرے اللہ کو بہت محبوب ہے۔
اللہ کی نعمتوں سے فائدہ اٹھانا اور اس کی برکتیں حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اس کا شکر ادا کرنا ہے
وہ عطا کرے تو شکر اس کا وہ نہ دے تو کوئی ملال نہیں
میرے رب کے فیصلے کمال ہیں اس کے فیصلوں کو زوال نہیں