Skip to content

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلاکے بعد

  • by

شمائلہ عتیق

امت مسلمہ کے ان موجودہ حالات میں جب دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ بےبسی،دکھ ،غم اور غصہ کی اس کیفیت کو ہم کیسے چینالائز کریں ۔ ان

حالات سے ہم کیسے نبرد آزما ہوں؟
نمبر 1۔ نالہ نیم شبی۔۔ اخیر راتوں کا وہ پہر جب اللہ تعالی خود موزن بن کر اذان دیتا ہے۔ہےکوئی جو سوال کرے کہ میں اس کی جھولی بھر دوں۔ ان ساعتوں میں اللہ سے گڑگڑا کر اپنے لئے اور امت مسلمہ کے لیے دعائیں مانگیں۔
 ۔نمبر 2.مظاہروں میں شرکت کریں اپنے بچوں کو ساتھ لے کر جائیں کہ مظاہرے تربیت گاہ کا کام کرتے ہیں اور بچوں میں امت مسلمہ سے وابستگی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
نمبر 3۔ فیملی ٹائم میں ایسے چینلز کو دیکھیں جو حق و انصاف کے مطابق خبریں اور رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ بچے بڑے ہیں تو نارمن فنکسٹائن اورنوم چومسکی ،ایلان پاپے،مائکو پیلاڈ وغیرہ کی کتب کا مطالعہ ان کے ساتھ مل کر کر لیں۔ان کا کام موجودہ مسا ئل کے حوالے سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کا بہترین جواب ہے۔جو بچے اخبارات جرائد اچھے کالم نگاروں اور مصنفین کو پڑھتے ہیں ان کے انٹلیکچول لیول میں عام بچوں کی نسبت بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔
 نمبر 4۔ کبھی آپ کے اطراف میں عام لوگ بہت کنفیوز ہو سکتے ہیں کہ مسلمان تو صحیح دین پر ہیں پھر ان پر یہ ظلم ستم کیوں ہو رہا ہے؟ اور ہم کیوں نہیں کھل کر بات کر سکتے ؟تو ان کو مکی اور مدنی دور کا فرق سمجھائیے صلح حدیبیہ ، خضروموسی علیہ السلام اور یوسف علیہ السلام کے قصے سنائیں اور بتائیں کہ کس طرح اللہ تعالی بظاہر نظر انے والی شر سے بھی خیر نکال لیتا ہے۔
نمبر 5۔ دن میں چند منٹ نکال کر فیس بک، انسٹا، ایکس یا ٹک ٹاک جو بھی پلیٹ فارم آپ استعمال کرتی ہیں وہاں پر پوسٹیں دیکھیں لائک اور شیئر کریں ،شائستہ انداز میں کمنٹس کریں اور #ceasefireNow#ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ کو چلائیں۔ پٹیشنز کو سائن کریں، خصوصا جو شیئر ہو اسے ضرور دیکھیں اور اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کے یہ چند منٹ میڈیا و آ ر میں بہت اہمیت رکھتے ہیں
نمبر 6۔ اپنے ایم پیز کو ای میل کریں۔ انہیں حالات سے آگاہی دیں۔اور ان سے مطالبہ کریں کہ وہ انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کریں اور حق و انصاف کے مطابق بات کریں۔
نمبر7-صبح اور شام کے اذکار قلبی اور ذہنی سکون کا باعث بنتے ہیں ان کا اور قنوت نازلہ کا خصوصی اہتمام کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ جنگ اور خوف کے حالات میں فجر، مغرب، عشاء اور کبھی تمام نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھا کرتے تھے۔
10۔ڈاکٹر اسرار احمد کے لیکچرز بہت سی الجھنوں کو بہت بہترین انداز میں سلجھانے ہیں۔اس کی تاریخ اور قرآن و سنت سے اس کے سلسلے میں کی گئی پیشن گوئیاں نہ صرف آپ خود بھی دیکھیں بلکہ  بچوں کو بھی دکھائیں۔
۔۔۔۔ انشاءاللہ تعالی اللہ آپکے یہ سب اعمال قبول کرکے۔ اپ کو دنیا و اخرت میں سرخرو کریے گا ۔ مظلوموں کی مدد کرے گا ،وہ ستر ماوں سے بڑھکر اپنےبندوں سے محبت کرتا ہے۔وہ ہرگز انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا ، ان کے لئے ضرور راستہ نکالے گا۔اپنا دل مضبوط رکھئے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ مشیت ایزدی کے سبب ہے جس کی حکمتیں ہم نہیں جانتے۔جو فرعون کے گھر موسی علیہ السلام کی پرورش کروا سکتا ہے۔ اندھے کنوئیں سے یوسف علیہ السلام کو مصر کی بادشاہت تک پہنچا سکتا ہے۔ وہ ضرور اس شر سے خیر نکالے گا۔ فاللہ خیر حافظا(سورہ یوسف) ۔امین ثم امین