Skip to content

اداسی بھی کبھی کبھی برف کی مانند جم کر اترتی ھے۔۔

  • by

ثمرین اقبال 
ملٹن

اداسی بھی کبھی کبھی
برف کی مانند
جم کر اترتی ھے۔۔۔۔۔
برستی نہیں لیکن
دل و دماغ کی
سب کھڑکیوں کو
ڈھانپ لیتی ہے
ایک سفید سا منظر۔۔۔۔
زمین وآسمان کے فرق کرنے والے
ھر ایک رنگ کو گما کر
اپنی سفیدی میں چھپا کر
لمحہ لمحہ
خاموشی کو بڑھا کر۔۔۔
دھیرے دھیرے سے
چاروں اطراف چھا کر
ٹھر جاتی ھے۔۔
ابھی کسی دھوپ سے بھرپور
اجالے سے مسرور
صبح کی روشنی کی چاہت نہیں ھے۔۔
ابھی یہ اداسی کی شام منجمند ھے۔۔
ابھی یہ قیام کرے گی
ابھی دل کی ھنسی
ذرا آرام کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *