Skip to content

ہے یہ تیری رحمت کا مہینہ

  • by

نصرت سحر
وینکوور

یہ رحمتوں برکتوں کا ، عظیم مہینہ محو طلب ، كثرت مغفرت کا مہینہ لوٹ آیا ہے

بن کے سب کی خوش نصیبی عالم اسلام کی مسرت کا مہینہ
یاد رکھنا وقت سحر ہو یا لمحہ افطار
ہے غازہ کی بہنوں بیٹیوں کی یہ اذیت کا مہینہ

گزرگئے ماہ وسال بھی، غم سہتے سہتے منتظر ہیں وہ ساری

ہے یہ تیری رحمت کا مہینہ

طالب فضل و کرم ہم بھی ہیں تیرے مولا

ناراض نہ ہم سے گزر جائے یہ مغفرت کا مہینہ

رات اندھیری ہے، وحشتوں کے سائے میں مانگ لیں غازہ کے لیے بھی، یہ عافیت کا مہینہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *