Skip to content

ہوتا ہے جادہ پیما

  • by

Nasim Masroor 

Mississauga

9اگست 2026 کا الضحی مسی ساگا کی طالبات کو اس طرح سے انتظار تھا کہ جیسے عید کا دن پھر جب یہ مبارک و سعید دن آیا تو
اس دن کی تیاری دیدنی تھی اس کی تیاری میں اساتذہ اور ایڈمن کی بہنیں بہت دنوں سے لگی ہوئی تھیں- تمام طالبات کے لئے ہلکےآسمانی رنگ کے حجاب اور نیوی بلیو عبائے میں پر عزم اور پر جوش لگ رہیں تھیں-پروگرام کا آغاز الضحی کی حالیہ گریجویٹ اسماء رانا کی خوبصورت تلاوت اور ترجمے سےہوا- اس کے بعد الضحی کی پرنسپل طیبہ اعجاز صاحبہ نےخیر مقدمی تقریر پیش کی،آپ نے اساتذہ طالبات اور ایڈمن کی محنتوں کو سراہا، اس کے بعد مہمان خصوصی ڈائریکٹر لرننگ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اکنا سسٹر کینیڈامحترمہ صبا نجیب جو ایڈمنٹن سے تشریف لائیں تھیں انھوں نے خطاب کیا آپ کا نرم دھیمہ لہجہ دلوں میں گھر کرتا ہے
اب نئی گریجویٹ طالبات کے تاثرات پیش کرنے کا موقع تھا ندرت اسماعیل، رعنا ملک شمع حسن ، اور ساجدہ امین نے اپنے
تاثرات پیش کئے-اک دیا جلایا کے عنوان سے اکنا سسٹرز کے پینل نے داستان سفر الضحی پیش کیا، کہ کن کن مراحل سے گزر کر ہم آج آرام دہ عمارت میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ، سسٹر نغمہ انصاری نے نظم “ایک دیا جلایا ہم نے”  خوبصورت آواز میں پیش کی-
“ ہرفرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ” کے عنوان سے وڈیو پیش کی گئی جس میں سسٹر فائزہ اقبال نےالضحی کی منزل بمنزل ترقی پیش کی-
اب سسٹر شبانہ اسد کے تاثرات پیش کرنے کا موقع تھا آپ نےطالبات کے جذبے، لگن اور کوششوں کی تعریف کی-
سسٹر انیلا انجم اور نسیم باجی نے الضحی کی ٹیچرز کی طالبات سے جذباتی وابستگی لگن اور اس ادارے سے محبت کو خراج عقیدت پیش کیا اورہماری بہت محنتی ایڈمن ٹیم کی تعریف کی-

“اب دل تھام کے بیٹھو ہماری باری ہے”
تقسیم اسناد اور نشان ظفر الضحی کی طالبات کو عطا کئے جانے کا وقت جس کے لئے یہ بزم سجی تھی،سسٹر صبا نجیب اور نسیم
باجی کے ہاتھو ں انجام پایا- طالبات کے تاثرات سسٹرسنیلاکرن اور سسٹر ثریا نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا جبکہ سسٹر کشور جاوید منیر نے اپنےجذبات نظم کی صورت پیش کئے اس کے بعد الضحی کے نئےسیشن کے بارے میں ناظرین اور حاضرین کو بذریعہ وڈیو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا کہ ان پروگراموں میں اپنے آپ کو رجسٹر کریں – اختتامیہ کلمات کے لئے ناظمہ
اکنا سٹی آف مسی ساگا سسٹر اسماء بتول کو دعوت دی گئی انھوں نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا-
طالبات کی طرف سے سپاس گزاری کا فریضہ نسیم مسرور نے ادا کیا اور کہا ہم نے محض سند حاصل نہیں کی بلکہ ذمہ داری پوری کرنے کا عہد کیا ہے ساتھ ہی اساتذہ اور ایڈمن ٹیم کا شکریہ ادا کیا- یہ پر رونق اور سادہ تقریب اسنادسسٹر زنیرہ اسحاق کے اثر انگیز دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام کو پہنچی-اپنی سند یافتہ ساتھیوں کےلئے وہی زمانے کی گردش پہ غالب آتا ہے جو ہر نفس سے کرے عمر جاوداں پیدا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *