Sabeen Abid
Brampton
<
p dir=”rtl” style=”text-align: right;”>کتاب “داعی کے اوصاف” از بنت الاسلام ایک مختصر مگر مفید تحریر ہے-جس میں ایک اچھی داعی کی اخلاقی ذمہ داریوں اور کردار کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ مصنفہ نے نہایت نرم اور سمجھنے میں آسان زبان میں بتایا ہے کہ داعی کو صرف دعوت ہی نہیں دینا بلکہ محل وقوع کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ کتاب میں اسلامی تعلیمات کے مطابق داعی کے کردار پر زور دیا گیا ہے، جیسے نرمی، دیانت داری، راز داری اور خدمت کاجذبہ۔ یہ کتاب ان خواتین کے لیے بہت فائدہ مند ہے جو داعی بننا چاہتی ہیں یا اس ذمہ داری کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتی ہیں۔ اس میں عملی ہدایات بھی شامل ہیں جن سے دایہ کو فردکے ساتھ بہتر برتاؤ اور صحیح فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مجموعی طور پر کتاب چھوٹی مگر جامع ہے اور داعی کے کردار کو ایک ایسی خدمت کے طور پر پیش کرتی ہے جو محض کام نہیں بلکہ عبادت بھی ہے۔

